میر تقی میر میر تقی میر

اس کے ہوتے بزم میں فانوس میں آتی ہے شمع

اس کے ہوتے بزم میں فانوس میں آتی ہے شمع یعنی اس آتش کے پرکالے سے شرماتی ہے شمع ہر زماں جاتی ہے گھٹتی سامنے تیرے کھڑی جوش غم سے آپ ہی اپنے تئیں کھاتی ہے شمع بیٹھے اس مہ کے کسو کو دیکھتا ہے کب کوئی رنگ رو کو بزم میں ہر چند جھمکاتی ہے شمع باد سے جنبش میں کچھ رہتی نہیں ہے متصل اس بھبھوکے سے جو گھٹتی ہے سو جھنجھلاتی ہے شمع چھوڑتی ہے لطف کیا افسردگی خاطر کی میر آگے اس کے چہرئہ روشن کے بجھ جاتی ہے شمع

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR