میر تقی میر میر تقی میر

رہ جائوں چپ نہ کیونکے برا جی میں مان کر

رہ جائوں چپ نہ کیونکے برا جی میں مان کر آئو بھلا کبھو تو سو جائو زبان کر کہتے ہیں چلتے وقت ملاقات ہے ضرور جاتے ہیں ہم بھی جان سے ٹک دیکھو آن کر کیا لطف تھا کہ میکدے کی پشت بام پر سوتے تھے مست چادر مہتاب تان کر آیا نہ چل کے یاں تئیں وہ باعث حیات مارا ہے ان نے جان سے ہم کو تو جان کر ایسے ہی تیز دست ہو خونریزی میں تو پھر رکھوگے تیغ جور کی یک چند میان کر یہ بے مروتی کہ نگہ کا مضائقہ اتنا تو میری جان نہ مجھ سے سیان کر رنگین گور کرنی شہیدوں کی رسم ہے تو بھی ہماری خاک پہ خوں کے نشان کر رکھنا تھا وقت قتل مرا امتیاز ہائے سو خاک میں ملایا مجھے سب میں سان کر تم تیغ جور کھینچ کے کیا سوچ میں گئے مرنا ہی اپنا جی میں ہم آئے ہیں ٹھان کر وے دن گئے کہ طاقت دل کا تھا اعتماد اب یوں کھڑے کھڑے نہ مرا امتحان کر اس گوہر مراد کو پایا نہ ہم نے میر پایان کار مر گئے یوں خاک چھان کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR