میر تقی میر میر تقی میر

جنوں میں اب کے کام آئی نہ کچھ تدبیر بھی آخر

جنوں میں اب کے کام آئی نہ کچھ تدبیر بھی آخر گئی کل ٹوٹ میرے پائوں کی زنجیر بھی آخر اگر ساکت ہیں ہم حیرت سے پر ہیں دیکھنے قابل کہ اک عالم رکھے ہے عالم تصویر بھی آخر یکایک یوں نہیں ہوتے ہیں پیارے جان کے لاگو کبھو آدم ہی سے ہوجاتی ہے تقصیر بھی آخر کلیجہ چھن گیا پر جان سختی کش بدن میں ہے ہوئے اس شوخ کے ترکش کے سارے تیر بھی آخر نہ دیکھی ایک واشد اپنے دل کی اس گلستاں میں کھلے پائے ہزاروں غنچۂ دلگیر بھی آخر سروکار آہ کب تک خامہ و کاغذ سے یوں رکھیے رکھے ہے انتہا احوال کی تحریر بھی آخر پھرے ہے بائولا سا پیچھے ان شہری غزالوں کے بیاباں مرگ ہو گا اس چلن سے میر بھی آخر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR