میر تقی میر میر تقی میر

آواز ہماری سے نہ رک ہم ہیں دعا یاد

آواز ہماری سے نہ رک ہم ہیں دعا یاد آوے گی بہت ہم بھی فقیروں کی صدا یاد ہر آن وہ انداز ہے جس میں کہ کھپے جی اس مخترع جور کو کیا کیا ہے ادا یاد کیا صحبتیں اگلی گئیں خاطر سے ہماری اپنی بھی وفا یاد ہے اس کی بھی جفا یاد کیفیتیں عطار کے لونڈے میں بہت تھیں اس نسخے کی کوئی نہ رہی حیف دوا یاد کیا جائے کہی بوس لب یار کی لذت جب تک جئیں گے ہم کو رہے گا وہ مزہ یاد جی بھول گیا دیکھ کے چہرہ وہ کتابی ہم عصر کے علامہ تھے پر کچھ نہ رہا یاد سب غلطی رہی بازی طفلانہ کی یک سو وہ یاد فراموش تھے ہم کو نہ کیا یاد کعبے تو گئے بھول کے ہم دیر کا رستہ آتا تھا ولے راہ میں ہر گام خدا یاد اک لطف کے شرمندہ نہیں میر ہم اس سے گو یاں سے گئے ان نے بہت ہم کو کیا یاد

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR