میر تقی میر میر تقی میر

کام کیا تھا جیب و دامن سے مجھے پیش از جنوں

کام کیا تھا جیب و دامن سے مجھے پیش از جنوں سینہ چاکی اپنی میں بیٹھا کیا کرتا تھا رات جن دنوں کھینچا تھا سر اس بادشاہ حسن نے ہر گلی میں اک فقیر اس کو دعا کرتا تھا رات اب جہاں کچھ بات چھیڑی سوچ لایا پیش ازیں میں کہا کرتا غم دل وہ سنا کرتا تھا رات ہجر میں کیا کیا سمیں دیکھے ہیں ان آنکھوں سے میں زرد رخ پر لالہ گوں آنسو بہا کرتا تھا رات کیا کہوں پھر کیسے کیسے دن دکھاتا سالہا وہ سخن نشنو جو ٹک میرا کہا کرتا تھا رات دیکھنے والے ترے دیکھے میں سب اے رشک شمع جوں چراغ وقف دل سب کا جلا کرتا تھا رات بعد میرے اس غزل پر بھی بہت روویں گے لوگ میں بھی ہر ہر بیت پر اس کی بکا کرتا تھا رات دیکھ خالی جا کہیں گے برسوں اہل روزگار میر اکثر دل کا قصہ یاں کہا کرتا تھا رات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR