میر تقی میر میر تقی میر

دیر کچھ کھنچتی تو کہتے بھی ملاقات کی بات

دیر کچھ کھنچتی تو کہتے بھی ملاقات کی بات ملنا اپنا جو ہوا اس سے سو وہ بات کی بات گفتگو شاہد و مے سے ہے نہ غیبت نہ گلہ خانقہ کی سی نہیں بات خرابات کی بات سن کے آواز سگ یار ہوئے ہم خاموش بولتے واں ہیں جہاں ہووے مساوات کی بات منھ ادھر اور سخن زیرلبی غیر کے ساتھ اس فریبندہ کی ناگفتنی ہے گھات کی بات اس لیے شیخ ہے چپکا کہ پڑے شہر میں شور ہم سمجھتے ہیں یہ شیادی و طامات کی بات یہ کس آشفتہ کی جمعیت دل تھی منظور بال بکھرے ترے منھ پر کہیں ہیں رات کی بات گفتگو وصفوں سے اس ماہ کے کریے اے میر کاہش افزا ہے کروں اس کی اگر ذات کی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR