میر تقی میر میر تقی میر

عجب صحبت ہے کیونکر صبح اپنی شام کریے اب

عجب صحبت ہے کیونکر صبح اپنی شام کریے اب جہاں ٹک آن بیٹھے ہم کہا آرام کریے اب ہزاروں خواہش مردہ نے سر دل سے نکالا ہے قیامت جی پہ ہے دیدار کو ٹک عام کریے اب بلا آشوب تھا گو جان پر آغاز الفت میں ہوا سو تو ہوا اندیشۂ انجام کریے اب بہت کی یاصنم گوئی ہوئے مشہور کافر ہم وظیفہ کوئی دن اپنا خدا کا نام کریے اب زباں خامہ کے ہلتے ہی ہزاروں اشک گرتے ہیں حقیقت اپنے دل کی آہ کیا ارقام کریے اب کہاں تک کام ناکام اس جفا جو کے لیے مریے اگر تلوار ہاتھ آوے تو اپنا کام کریے اب فسانہ شاخ در شاخ اس نہال حسن کے غم کا کہاں اے میر بے برگ و نوا اتمام کریے اب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR