میر تقی میر میر تقی میر

اندوہ سے ہوئی نہ رہائی تمام شب

اندوہ سے ہوئی نہ رہائی تمام شب مجھ دل زدہ کو نیند نہ آئی تمام شب جب میں شروع قصہ کیا آنکھیں کھول دیں یعنی تھی مجھ کو چشم نمائی تمام شب چشمک چلی گئی تھی ستاروں کی صبح تک کی آسماں نے دیدہ درائی تمام شب بخت سیہ نے دیر میں کل یاوری سی کی تھی دشمنوں سے اس کو لڑائی تمام شب بیٹھے ہی گذری وعدے کی شب وہ نہ آپھرا ایذا عجب طرح کی اٹھائی تمام شب سناہٹے سے دل سے گذر جائیں سو کہاں بلبل نے گو کی نالہ سرائی تمام شب تارے سے میری پلکوں پہ قطرے سرشک کے دیتے رہے ہیں میر دکھائی تمام شب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR