میر تقی میر میر تقی میر

سینکڑوں بیکسوں کا جان گیا

سینکڑوں بیکسوں کا جان گیا پر یہ تیرا نہ امتحان گیا واے احوال اس جفاکش کا عاشق اپنا جسے وہ جان گیا داغ حرماں ہے خاک میں بھی ساتھ جی گیا پر نہ یہ نشان گیا کل نہ آنے میں ایک یاں تیرے آج سو سو طرف گمان گیا حرف نشنو کوئی اسے بھی ملا تب تو میں نے کہا سو مان گیا دل سے مت جا کہ پھر وہ پچھتایا ہاتھ سے جس کے یہ مکان گیا پھرتے پھرتے تلاش میں اس کی ایک میرا ہی یوں نہ جان گیا اب جو عیسیٰ ؑ فلک پہ ہے وہ بھی شوق میں برسوں خاک چھان گیا کون جی سے نہ جائے گا اے میر حیف یہ ہے کہ تو جوان گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR