میر تقی میر میر تقی میر

طوفان میرے رونے سے آخر کو ہورہا

طوفان میرے رونے سے آخر کو ہورہا یوناں کی طرح بستی یہ سب میں ڈبو رہا بہتوں نے چاہا کہیے پہ کوئی نہ کہہ سکا احوال عاشقی کا مری گومگو رہا آخر موا ہی واں سے نکلتا سنا اسے کوچے میں اس کے جا کے ستم دید جو رہا آنسو تھما نہ جب سے گیا وہ نگاہ سے پایان کار آنکھوں کو اپنی میں رو رہا کیا بے شریک زندگی کی شیخ شہر نے نبّاش بھی وہی تھا وہی مردہ شو رہا یاروں نے جل کے مردے سے میرے کیا خطاب روتے تھے ہم تو دل ہی کو تو جی بھی کھو رہا جب رات سر پٹکنے نے تاثیر کچھ نہ کی ناچار میر منڈکری سی مار سو رہا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR