میر تقی میر میر تقی میر

کجی اس کی جو میں جتانے لگا

کجی اس کی جو میں جتانے لگا مجھے سیدھیاں وہ سنانے لگا تحمل نہ تھا جس کو ٹک سو وہ میں ستم کیسے کیسے اٹھانے لگا رندھے عشق میں کوئی یوں کب تلک جگر آہ منھ تک تو آنے لگا پریشاں ہیں اس وقت میں نیک و بد موا جو کوئی وہ ٹھکانے لگا کروں یاد اسے ہوں جو میں آپ میں سو یاں جی ہی اب بھول جانے لگا پس از عمر اودھر گئی تھی نگاہ سو آنکھیں وہ مجھ کو دکھانے لگا نہیں رہتے عاقل علاقے بغیر کہیں میر دل کو دوانے لگا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR