میر تقی میر میر تقی میر

دل عشق میں خوں دیکھا آنکھوں کو گیا دیکھا

دل عشق میں خوں دیکھا آنکھوں کو گیا دیکھا پیغمبر کنعاں نے دیکھا نہ کہ کیا دیکھا مجروح ہے سب سینہ تس پر ہے نمک پاشی آنکھوں کے لڑانے کا ہم خوب مزہ دیکھا یک بار بھی آنکھ اپنی اس پر نہ پڑی مرتے سو مرتبہ بالیں سے ہم سر کو اٹھا دیکھا کاہش کا مری اب یہ کیا تجھ کو تعجب ہے بیماری دل والا کوئی بھی بھلا دیکھا آنکھیں گئیں پھر تجھ بن کیا کیا نہ عزیزوں کی پر تونے مروت سے ٹک ان کو نہ جا دیکھا جی دیتے ہیں مرنے پر سب شہر محبت میں کچھ ساری خدائی سے یہ طور نیا دیکھا کہہ دل کو گنوایا ہے یا رنج اٹھایا ہے اے میر تجھے ہم نے کچھ آج خفا دیکھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR