میر تقی میر میر تقی میر

دل کی واشد کے لیے کل باغ میں میں ٹک گیا

دل کی واشد کے لیے کل باغ میں میں ٹک گیا سن گلہ بلبل سے گل کا اور بھی جی رک گیا عشق کی سوزش نے دل میں کچھ نہ چھوڑا کیا کہیں لگ اٹھی یہ آگ ناگاہی کہ گھر سب پھک گیا ہم نہ کہتے تھے کہ غافل خاک ہو پیش از فنا دیکھ اب پیری میں قد تیرا کدھر کو جھک گیا خدمت معقول ہی سب مغبچے کرتے رہے شیخ آیا میکدے کی اور جب تب ٹھک گیا میر اس قاضی کے لونڈے کے لیے آخر موا سب کو قضیہ اس کے جینے کا تھا بارے چک گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR