میر تقی میر میر تقی میر

غم ابھی کیا محشر مشہور کا

غم ابھی کیا محشر مشہور کا شور سا ہے تو ولیکن دور کا حق تو سب کچھ ہی ہے تو ناحق نہ بول بات کہتے سر کٹا منصور کا بیچ سے کب کا گیا اب ذکر کیا اس دل مرحوم کا مغفور کا طرفہ آتش خیز سنگستاں ہے دل مقتبس یاں سے ہے شعلہ طور کا مر گئے پر خاک ہے سب کبر و ناز مت جھکو سر گو کسو مغرور کا ٹھیکری کو قدر ہے اس کو نہیں ٹوٹے جب کاسہ سر فغفور کا ہو کھڑا وہ تو پری سی ہے کھڑی منھ کھلے تو جیسے چہرہ حور کا دیکھ اسے کیونکر ملک بھیچک نہ ہوں آنکھ کے آگے یہ بکّا نور کا چشم بہنے سے کبھو رہتی نہیں کچھ علاج اے میر اس ناسور کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR