میر تقی میر میر تقی میر

دیکھ آرسی کو یار ہوا محو ناز کا

دیکھ آرسی کو یار ہوا محو ناز کا خانہ خراب ہوجیو آئینہ ساز کا ہوتا ہے کون دست بسر واں غرور سے گالی ہے اب جواب سلام نیاز کا ہم تو سمند ناز کے پامال ہوچکے اس کو وہی ہے شوق ابھی ترک تاز کا ہے کیمیاگران محبت میں قدر خاک پر وقر کچھ نہیں ہے دل بے گداز کا اس لطف سے نہ غنچۂ نرگس کھلا کبھو کھلنا تو دیکھ اس مژئہ نیم باز کا کوتاہ تھا فسانہ جو مرجاتے ہم شتاب جی پر وبال سب ہے یہ عمر دراز کا مارا نہ اپنے ہاتھ سے مجھ کو ہزار حیف کشتہ ہوں یار میں تو ترے امتیاز کا ہلتی ہے یوں پلک کہ گڑی دل میں جائے ہے انداز دیدنی ہے مرے دل نواز کا پھر میر آج مسجد جامع کے تھے امام داغ شراب دھوتے تھے کل جانماز کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR