میر تقی میر میر تقی میر

لذت سے نہیں خالی جانوں کا کھپا جانا

لذت سے نہیں خالی جانوں کا کھپا جانا کب خضر و مسیحا نے مرنے کا مزہ جانا ہم جاہ و حشم یاں کا کیا کہیے کہ کیا جانا خاتم کو سلیماں کی انگشتر پا جانا یہ بھی ہے ادا کوئی خورشید نمط پیارے منھ صبح دکھا جانا پھر شام چھپا جانا کب بندگی میری سی بندہ کرے گا کوئی جانے ہے خدا اس کو میں تجھ کو خدا جانا تھا ناز بہت ہم کو دانست پر اپنی بھی آخر وہ برا نکلا ہم جس کو بھلا جانا گردن کشی کیا حاصل مانند بگولے کے اس دشت میں سر گاڑے جوں سیل چلا جا نا اس گریۂ خونیں کا ہو ضبط تو بہتر ہے اچھا نہیں چہرے پر لوہو کا بہا جانا یہ نقش دلوں پر سے جانے کا نہیں اس کو عاشق کے حقوق آکر ناحق بھی مٹا جانا ڈھب دیکھنے کا ایدھر ایسا ہی تمھارا تھا جاتے تو ہو پر ہم سے ٹک آنکھ ملا جانا اس شمع کی مجلس میں جانا ہمیں پھر واں سے اک زخم زباں تازہ ہر روز اٹھا جانا اے شور قیامت ہم سوتے ہی نہ رہ جاویں اس راہ سے نکلے تو ہم کو بھی جگا جانا کیا پانی کے مول آکر مالک نے گہر بیچا ہے سخت گراں سستا یوسفؑ کا بکا جانا ہے میری تری نسبت روح اور جسد کی سی کب آپ سے میں تجھ کو اے جان جدا جانا جاتی ہے گذر جی پر اس وقت قیامت سی یاد آوے ہے جب تیرا یک بارگی آجانا برسوں سے مرے اس کے رہتی ہے یہی صحبت تیغ اس کو اٹھانا تو سر مجھ کو جھکا جانا کب میر بسر آئے تم ویسے فریبی سے دل کو تو لگا بیٹھے لیکن نہ لگا جانا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR