میر تقی میر میر تقی میر

جو معتقد نہیں ہے علیؓ کے کمال کا

جو معتقد نہیں ہے علیؓ کے کمال کا ہر بال اس کے تن پہ ہے موجب وبال کا عزت علیؓ کی قدر علیؓ کی بہت ہے دور مورد ہے ذوالجلال کے عز و جلال کا پایا علیؓ کو جا کے محمدؐ نے اس جگہ جس جا نہ تھا لگائو گمان و خیال کا رکھنا قدم پہ اس کے قدم کب ملک سے ہو مخلوق آدمی نہ ہوا ایسی چال کا شخصیت ایسی کس کی تھی ختم رسل کے بعد تھا مشورت شریک حق لایزال کا توڑا بتوں کو دوش نبیؐ پر قدم کو رکھ چھوڑا نہ نام کعبہ میں کفر و ضلال کا راہ خدا میں ان نے دیا اپنے بھی تئیں یہ جود منھ تو دیکھو کسو آشمال کا نسبت نہ بندگی کی ہوئی جس کی واں درست رونا مجھے ہے حشر میں اس کی ہی چال کا فکر نجات میر کو کیا مدح خواں ہے وہ اولاد کا علیؓ کی محمدؐ کی آل کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR