میر تقی میر میر تقی میر

خدا کرے مرے دل کو ٹک اک قرار آوے

خدا کرے مرے دل کو ٹک اک قرار آوے کہ زندگی تو کروں جب تلک کہ یار آوے کمانیں اس کی بھووں کی چڑھی ہی رہتی ہیں نہ جب تلک سرتیرستم شکار آوے ہمیں تو ایک گھڑی گل بغیر دوبھر ہے خدا ہی جانے کہ اب کب تلک بہار آوے اٹھی بھی گرد رہ اس کی کہیں تو لطف ہے کیا جب انتظار میں آنکھوں ہی پر غبار آوے ہر ایک شے کا ہے موسم نہ جانے تھا منصور کہ نخل دار میں حلق بریدہ بار آوے تمھارے جوروں سے اب حال جاے عبرت ہے کسو سے کہیے تو اس کو نہ اعتبار آوے نہیں ہے چاہ بھلی اتنی بھی دعا کر میر کہ اب جو دیکھوں اسے میں بہت نہ پیار آوے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR