میر تقی میر میر تقی میر

کریہہ الشکل ہیئت آن کر ایسی نہیں دیکھی

کریہہ الشکل ہیئت آن کر ایسی نہیں دیکھی کہ صورت آسماں کی دیکھ کر میں نے زمیں دیکھی کبھو دیکھوگے تم جو وہ طرح دار اس طرف آیا طرح ترکیب ایسی ہم نے اب تک تو نہیں دیکھی مہ یک ہفتہ دلکش اس قدر کاہے کو ہوتا ہے کروں ہوں شکر کے سجدے کہ میں نے وہ جبیں دیکھی کہاں وہ طرز کیں اس کی کہاں چین جبیں اس کی لگا کر بارہا اس شوخ سے تصویر چیں دیکھی گریباں پھاڑ ڈالیں دیکھ کر دامن کشاں اس کو پھٹے خرقے بہت جو چاک کی وہ آستیں دیکھی ترے بیمار کی بالیں پہ جا کر ہم بہت روئے بلا حسرت کے ساتھ اس کی نگاہ واپسیں دیکھی نظر اس کی حیا سے میر پشت پا پر اکثر ہے کنھوں نے کاہے کو اس کی سی چشم شرمگیں دیکھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR