میر تقی میر میر تقی میر

کٹ کر گریں گے راہ میں مشتاق علف سے

کٹ کر گریں گے راہ میں مشتاق علف سے مٹھ بھیڑ اگر ہو گئی اس تیغ بکف سے جاتا ہے کوئی دشت عرب کو جو بگولا کہہ دوں ہوں دعا مجنوں کو میں اپنی طرف سے دریا تھا مگر آگ کا دریاے غم عشق سب آبلے ہیں میرے درونے میں صدف سے دل اور جگر یہ تو جلے آتش غم میں جی کیونکے بچائوں کہو اس آگ کی تف سے شب اس کے سگ کو نے ہمیں پاس بٹھایا ہم اپنے تئیں دور نہ کیوں کھینچیں شرف سے چھاتی میں بھری آگ ہے کیا جس سے شب و روز چنگاریاں گرتی ہیں مری پلکوں کی صف سے اے میر گدائی کروں دروازے کی اس کے مانگوں ہوں یہی آٹھ پہر شاہ نجف سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR