میر تقی میر میر تقی میر

تسکین دردمندوں کو یارب شتاب دے

تسکین دردمندوں کو یارب شتاب دے دل کو ہمارے چین دے آنکھوں کو خواب دے اس کا غضب سے نامہ نہ لکھنا تو سہل ہے لوگوں کے پوچھنے کا کوئی کیا جواب دے گل ہے بہار تب ہے جب آنکھوں میں ہو نشہ جاتی ہے فصل گل کہیں ساقی شراب دے وہ تیغ میری تشنۂ خوں ہو گئی ہے کند کر رحم مجھ پہ کاشکے یار اس کو آب دے دو چار الم جو ہوویں تو ہیں بابت بتاں کیا درد بے شمار کا کوئی حساب دے تار نگہ کا سوت نہیں بندھتا ضعف سے بیجان ہے یہ رشتہ دلا اس کو تاب دے مژگان تر کو یار کے چہرے پہ کھول میر اس آب خستہ سبزے کو ٹک آفتاب دے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR