میر تقی میر میر تقی میر

برق و شرار و شعلہ و پروانہ سب ہیں یے

برق و شرار و شعلہ و پروانہ سب ہیں یے جوں ہم جلا کریں ہیں بھلا جلتے کب ہیں یے لے موے سر سے ناخن پا تک بھری ہے آگ جلتے ہیں دردمند پہ جلتے کڈھب ہیں یے ہوتا ہے دل کا حال عجب غم سے اس گھڑی کہتا ہے جب وہ طنز سے ہم کو عجب ہیں یے آتی ہے گرم باد صبا اس کی اور سے اپنے جگر کے جلنے کے بارے سبب ہیں یے غربت پہ مہرباں ہوئے میری سو یہ کہا ان کو غریب کوئی نہ سمجھے غضب ہیں یے فرہاد و قیس کے گئے کہتے ہیں اب یہ لوگ رکھے خدا سلامت انھوں کو کہ اب ہیں یے سید ہیں میر صاحب و درویش و دردمند سر رکھیے ان کے پائوں پہ جاے ادب ہیں یے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR