میر تقی میر میر تقی میر

صدگونہ عاشقی میں ہم نے جفا سہی ہے

صدگونہ عاشقی میں ہم نے جفا سہی ہے پر یہ کہا نہ ظالم اس کی نہیں سہی ہے کرتی پھری ہے رسوا سارے چمن میں مجھ کو گر کوئی بات دل کی بلبل سے میں کہی ہے ہے صبح کا سا عرصہ پیری کا اس میں کیا ہو باقی ہے وقت کتنا فرصت کہاں رہی ہے درویش جب ہوئے ہم تب ہے ہمیں برابر کشکول بازگوں ہے یا افسرشہی ہے جیتے رہے بہت ہم جو یہ ستم اٹھائے عمر دراز کی سب تقصیر و کوتہی ہے رونے میں متصل ہے ہونٹوں پہ آہ میری جاتا نہیں ہے سمجھا یہ بائو کیا بہی ہے آزار عاشقی میں کاہے کی پھر توقع ہوجائے یاس جس سے سو رنج یہ وہی ہے روتا ہمیں نظر کر رہنا کیے کنارہ چڑھنا ہمارے منھ پہ دریا کی بے تہی ہے چلاہٹ اس طرح کی جز میر کس سے ہووے باور نہ ہو تو دیکھو یہ ہو نہ ہو وہی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR