میر تقی میر میر تقی میر

شائستۂ غم و ستم یار ہم ہوئے

شائستۂ غم و ستم یار ہم ہوئے عاشق کہاں ہوئے کہ گنہگار ہم ہوئے کی عرض جو متاع امانت ازل کے بیچ سب اور لے سکے نہ خریدار ہم ہوئے جی کھنچ گیا اسیرقفس کی فغاں کی اور تھی چوٹ اپنے دل کو گرفتار ہم ہوئے پامال یوں کیا کہ برابر ہیں خاک کے کیا ظلم ہو گیا جو طلبگار ہم ہوئے ہوتا نہیں ہے بے خبری کا مآل خوب افسوس ہے کہ دیر خبردار ہم ہوئے وصل اس طبیب زادے کا جی چاہتا رہا آخر اس آرزو ہی میں بیمار ہم ہوئے پھل ہے یہ میر عشق کا اس نوبہار کے آخر جو کشت و خوں کے سزاوار ہم ہوئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR