میر تقی میر میر تقی میر

آشوب چشم چشمہ زا اب کوہ و صحرا پر بھی ہے

آشوب چشم چشمہ زا اب کوہ و صحرا پر بھی ہے طوفان سا شہروں میں ہے اک شور دریا پر بھی ہے گو چشم بندی شیخ کی ہو آخرت کے واسطے لیکن نظر اعمیٰ نمط پردے میں دنیا پر بھی ہے نے دست مزد بندگی نے قدر سرافگندگی جو مکرمت ہم پر ہوئی اب جلف و ادنیٰ پر بھی ہے تنگ آن کر گم ہو گئے مقصود جو مقصود تھا ہم خرج رہ کیونکر نہ ہوں پیدا ہی پیدا پر بھی ہے ہیں خوبیاں ہی خوبیاں وحشی طبیعت میر میں پر انس کم ہم سے دلیل اب کے یہ سودا پر بھی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR