میر تقی میر میر تقی میر

برسوں گذرے ہیں ملے کب تئیں یوں پیار رہے

برسوں گذرے ہیں ملے کب تئیں یوں پیار رہے دور سے دیکھ لیا اس کو تو جی مار رہے وہ مودت کہ جو قلبی ہو اسے سو معلوم چار دن کہنے کو اس شوخ سے ہم یار رہے مرگ کے حال جدائی میں جئیں یوں کب تک جان بیتاب رہے دل کو اک آزار رہے وجہ یہ تھی کہ ترے ساتھ لڑی آنکھ اس کی ہم جو صورت سے تھے آئینے کی بیزار رہے دین و دنیا کا زیاں کار کہو ہم کو میر دو جہاں داونخستیں ہی میں ہم ہار رہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR