میر تقی میر میر تقی میر

وے دن اب سالتے ہیں جن میں پھرے یار کے ساتھ

وے دن اب سالتے ہیں جن میں پھرے یار کے ساتھ لطف سے حرف و سخن تھے نگہ اک پیار کے ساتھ رو بہ پس یار کے کوچے سے جو خورشید گیا عشق تھا اس کے مگر سایۂ دیوار کے ساتھ دستے نرگس کے رکھیں گور پہ میری وارث تا یہ جانیں کہ گیا میں غم دیدار کے ساتھ واں کھنچی میان سے یاں سر کو جھکایا میں نے گردن اپنی ہے بندھی یار کی تلوار کے ساتھ عشق کے زار سے بولا نہ خشونت سے کرو لطف سے بات کوئی کرتے ہیں بیمار کے ساتھ تہمت عشق سے آبادی بھی وادی ہے ہمیں کون صحبت رکھے ہے خوں کے سزاوار کے ساتھ اب خوشامد انھیں کی آٹھ پہر کرتے ہیں گفتگو میر کو جن لوگوں سے تھی عار کے ساتھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR