میر تقی میر میر تقی میر

جانے دے مت اس قدر اب زلف و خط و خال دیکھ

جانے دے مت اس قدر اب زلف و خط و خال دیکھ حال کچھ بھی تجھ میں ہے اے میر اپنا حال دیکھ کیا مری طول پریشانی کی حیرت ہم نفس آنکھیں تو دی ہیں خدا نے اس کے لپٹے بال دیکھ دامن صحرا میں کیا وسعت ہے جو دل میں نہیں موند کر آنکھیں گریباں میں بھی ٹک سر ڈال دیکھ چشم و دل کا اس سے لگ جانا تو تھا جس تس طرح جی بھی ان بالوں میں الجھا اور یہ جنجال دیکھ گرچہ اس مہ کی جدائی میں مجھے برسوں ہوئے لیکن اے اخترشناس اب کا ہے کیسا سال دیکھ کب نظر میری پڑے گی اس کے روے خوب پر ہم نشیں ٹک تو بھی مصحف کھول کر تو فال دیکھ ٹھوکریں دل کو لگے ہیں جب چلے ہے راہ تو یہ خرام ناز ہے ظالم ٹک اپنی چال دیکھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR