میر تقی میر میر تقی میر

میں کیا کہوں جگر میں لہو میرے کم ہے کچھ

میں کیا کہوں جگر میں لہو میرے کم ہے کچھ کچھ تو الم ہے دل کی جگہ اور غم ہے کچھ پوشیدہ تو نہیں ہے کہ ہم ناتواں نہیں کپڑوں میں یوں ہی تم کو ہمارا بھرم ہے کچھ کیا اپنے دل دھڑکنے سے ہوں میں ہی دم بخود جو دیکھتا ہے میرے تئیں سو دہم ہے کچھ جب سے کھلی ہے نرگس مست اس کی ظلم ہے کیا آج کل سے یار کو میل ستم ہے کچھ بلبل میں گل میں کیا خفگی آگئی ہے میر آمدشد نسیم سحر دم بہ دم ہے کچھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR