میر تقی میر میر تقی میر

آج ہمارا جی بے کل ہے تم بھی غفلت مت کریو

آج ہمارا جی بے کل ہے تم بھی غفلت مت کریو دل نہ رہے جو ہاتھ رکھے تو سماجت ات گت مت کریو ڈھیری رہے اک خاک کی تو کیا ایسے خاک برابر کی مجھ کو زمیں میں گاڑوگے تو نشان تربت مت کریو ایسی جان کہاں ہے ہم میں رنج نہ دینا ہاتھوں کو ایک ہی وار میں ہو چکیے گا دوسری ضربت مت کریو ہم کو تو مارا عشق نے آخر پر یہ وصیت یاد رہے دیر جہاں میں تم جو ہو تو کسو سے الفت مت کریو میری طرف کی یارو اس سے بات کوئی کہتے ہو کہو مانے نہ مانے وہ جانے پھر تم بھی منت مت کریو کہیے سو کیا اب چپکے دیکھو گو میں اس میں مر جائوں تم کو قسم ہے حرف و سخن کی مجھ سے مروت مت کریو ہوش نہیں اپنا تو ہمیں ٹک میر آئے ہیں پرسش کو جانے سے آگے ان کو ہمارے پیارے رخصت مت کریو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR