میر تقی میر میر تقی میر

دل کہے میں ہوں تو کاہے کو کوئی بیتاب ہو

دل کہے میں ہوں تو کاہے کو کوئی بیتاب ہو آنکھ کا لگنا نہ ہو تو اشک کیوں خوناب ہو وہ نہیں چھڑکائو سا میں اشک ریزی سے کروں اب جو رونے بیٹھ جائوں جھیل ہو تالاب ہو جلد کھینچے تیغ بیتابی کریں جو ہم تو پھر مارنا مشکل ہمارا تم کو جوں سیماب ہو شہر میں زیر درختاں کیا رہوں میں برگ بند ہو نہ صحرا نے مری گنجائش اسباب ہو بے تصرف عشق کے ہوتا ہے ایسا حال کب دل ہمارا خون ہو سب چشم یکسر آب ہو لطف سے اے ابر رحمت ایک دو بارش ادھر کشت زرد ناامیداں بھی تو ٹک سیراب ہو بخت خفتہ سوویں پر ٹک چونکتے سوویں کہ میر ایک شب ہم دل زدوں سے وہ پری ہم خواب ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR