میر تقی میر میر تقی میر

کھینچنا رنج و تعب کا دوستاں عادت کرو

کھینچنا رنج و تعب کا دوستاں عادت کرو تب کسی ناآشناے مہر سے الفت کرو روٹھ کر منتا نہیں وہ شوخ یوں کیوں نہ کوئی عذر چاہو دیر تک مدت تلک منت کرو کب تک اے صورت گراں حیراں پھروں بے روے یار نقش اس کا کھینچ رکھنے کی کوئی صورت کرو انس اگر ان نوخطان شہر سے منظور ہے اپنی پرچھائیں سے بھی جوں خامہ تم وحشت کرو کچھ نہ پوچھو صحبت دیروزہ کی کم فرصتی جوں ہی جا بیٹھے لگا کہنے انھیں رخصت کرو عشق میں کیا دخل ہے نازک مزاجی کے تئیں کوہکن کے طور سے جی توڑ کر محنت کرو پہلے دیوانے ہوئے پھر میر آخر ہو گئے ہم نہ کہتے تھے کہ صاحب عاشقی تم مت کرو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR