میر تقی میر میر تقی میر

سر کاٹ کے ڈلوا دیے انداز تو دیکھو

سر کاٹ کے ڈلوا دیے انداز تو دیکھو پامال ہے سب خلق جہاں ناز تو دیکھو کچھ سوجھ نہیں پڑتی تمھیں بے خبری سے ٹک ہوش کی آنکھوں کو کرو باز تو دیکھو اس بت سے نہیں جب تئیں صحبت تو نہیں ہے یہ ڈول جو ہوتا ہے خدا ساز تو دیکھو شب آنکھ مری لگنے نہیں دیتی ہے بلبل اس مرغ کی بیتابی آواز تو دیکھو دل ایک تڑپنے میں پرے عرش کے پایا اس طائر بے بال کی پرواز تو دیکھو کی زلف و خط و خال نے ایک اور قیامت تصویر سے چہرے پہ یہ پرداز تو دیکھو سب میر کو دیتے ہیں جگہ آنکھوں پر اپنی اس خاک رہ عشق کا اعزاز تو دیکھو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR