میر تقی میر میر تقی میر

تکیے میں اپنے دل کا ہم غم کیا کریں ہیں

تکیے میں اپنے دل کا ہم غم کیا کریں ہیں درویش کتنے ماتم باہم کیا کریں ہیں جب نام دل کا کوئی لے بیٹھتا ہے ناگہ منھ دیکھ ہم دگر کا ماتم کیا کریں ہیں مستوں کی بات کیا ہے جو کوئی اس پہ جاوے ہم گفتگو نشے میں درہم کیا کریں ہیں حکم فسانہ سازی پیدا کریں ہیں شب کو افسوں ہم اس کے اوپر جو دم کیا کریں ہیں کچھ چال میر جی کی آتی نہیں سمجھ میں ہم بھی سلوک ان سے اب کم کیا کریں ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR