میر تقی میر میر تقی میر

ہجر تاچند ہم اب وصل طلب کرتے ہیں

ہجر تاچند ہم اب وصل طلب کرتے ہیں لگ گیا ڈھب تو اسی شوخ سے ڈھب کرتے ہیں روز اک ظلم نیا کرتے ہیں یہ دلبر اور روز کہتے ہیں ستم ترک ہم اب کرتے ہیں لاگ ہے جی کے تئیں اپنے اسی یار سے ایک اور سب یاروں کا ہم لوگ تو سب کرتے ہیں تم کبھو میر کو چاہو سو کہ چاہیں ہیں تمھیں اور ہم لوگ تو سب ان کا ادب کرتے ہیں ہوں جو بے حال اس اعجوبۂ عالم کے لیے حال سن سن کے مرا لوگ عجب کرتے ہیں میر سے بحث یہ تھی کچھ جو نہ تھے حرف شناس اب سخن کرتے ہیں کوئی تو غضب کرتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR