میر تقی میر میر تقی میر

روتے ہیں نالہ کش ہیں یا رات دن جلے ہیں

روتے ہیں نالہ کش ہیں یا رات دن جلے ہیں ہجراں میں اس کے ہم کو بہتیرے مشغلے ہیں جوں دود عمر گذری سب پیچ و تاب ہی میں اتنا ستا نہ ظالم ہم بھی جلے بلے ہیں مرنا ہے خاک ہونا ہو خاک اڑتے پھرنا اس راہ میں ابھی تو درپیش مرحلے ہیں کس دن چمن میں یارب ہو گی صبا گل افشاں کتنے شکستہ پر ہم دیوار کے تلے ہیں جب یاد آگئے ہیں پاے حنائی اس کے افسوس سے تب اپنے ہم ہاتھ ہی ملے ہیں تھا جو مزاج اپنا سو تو کہاں رہا ہے پر نسبت اگلی تو بھی ہم ان دنوں بھلے ہیں کچھ وہ جو کھنچ رہا ہے ہم کانپتے ہیں ڈر سے یاں جوں کمان گھر میں ہر وقت زلزلے ہیں اک شور ہی رہا ہے دیوان پن میں اپنے زنجیر سے ہلے ہیں گر کچھ بھی ہم ہلے ہیں پست و بلند دیکھیں کیا میر پیش آئے اس دشت سے ہم اب تو سیلاب سے چلے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR