میر تقی میر میر تقی میر

شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں

شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں دیدنی ہے پہ بہت کم نظر آتا ہے میاں عالم آئینہ ہے جس کا وہ مصور بے مثل ہائے کیا صورتیں پردے میں بناتا ہے میاں قسمت اس بزم میں لائی کہ جہاں کا ساقی دے ہے مے سب کو ہمیں زہر پلاتا ہے میاں ہوکے عاشق ترے جان و دل و دیں کھو بیٹھے جیسا کرتا ہے کوئی ویسا ہی پاتا ہے میاں حسن یک چیز ہے ہم ہوویں کہ تو ہو ناصح ایسی شے سے کوئی بھی ہاتھ اٹھاتا ہے میاں جھکّڑ اس حادثے کا کوہ گراں سنگ کو بھی جوں پر کاہ اڑائے لیے جاتا ہے میاں کیا پری خواں ہے جو راتوں کو جگاوے ہے میر شام سے دل جگر و جان جلاتا ہے میاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR