میر تقی میر میر تقی میر

چنگاریاں گرے ہیں جب پلکیں ہلتیاں ہیں

چنگاریاں گرے ہیں جب پلکیں ہلتیاں ہیں رونے سے تب تو میری کچھ آنکھیں جلتیاں ہیں آنکھیں ملا کے اس سے ٹک دیکھو حال دل کا وے انکھڑیاں جیوں کو اپنے تو ملتیاں ہیں ہم تو بھی فصل گل میں چل ٹک تو پاس بیٹھیں سر جوڑ جوڑ کیسی کلیاں نکلتیاں ہیں مذکور دخت رز کا کیا شیخ رہگذر میں اس سے ابھی ہماری باتیں ہی چلتیاں ہیں دیکھیں تو میر کیا ہو بے طاقتی سے حالت اب دیر دیر جانیں اپنی سنبھلتیاں ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR