میر تقی میر میر تقی میر

دل عجب جنس گراں قدر ہے بازار نہیں

دل عجب جنس گراں قدر ہے بازار نہیں وے بہا سہل جو دیتے ہیں خریدار نہیں کچھ تمھیں ملنے سے بیزار ہو میرے ورنہ دوستی ننگ نہیں عیب نہیں عار نہیں ایک دو بات کبھو ہم سے کہو یا نہ کہو قدر کیا اپنی ہمیں اس لیے تکرار نہیں ناز و انداز و ادا عشوہ و اغماض و حیا آب و گل میں ترے سب کچھ ہے یہی پیار نہیں صورت آئینے میں ٹک دیکھ تو کیا صورت ہے بدزبانی تجھے اس منھ پہ سزاوار نہیں دل کے الجھائو کو کیا تجھ سے کہوں اے ناصح تو کسو زلف کے پھندے میں گرفتار نہیں اس کے کاکل کی پہیلی کہو تم بوجھے میر کیا ہے زنجیر نہیں دام نہیں مار نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR