میر تقی میر میر تقی میر

نہ کر شوق کشتوں سے جانے کی باتیں

نہ کر شوق کشتوں سے جانے کی باتیں نہیں آتیں کیا تجھ کو آنے کی باتیں سماجت جو کی بوس لب پر تو بولا نہیں خوب یہ مار کھانے کی باتیں زبانیں بدلتے ہیں ہر آن خوباں یہ سب کچھ ہیں بگڑے زمانے کی باتیں نظر جب کرو زیر لب کچھ کہے ہے کہو یار کے آستانے کی باتیں سہی جائے گالی اگر دوستی ہو بری بھی بھلی ہیں لگانے کی باتیں ہمیں دیر و کعبے سے کیا گفتگو ہے چلی جاتی ہیں یہ سیانے کی باتیں بگڑ بھی چکے یار سے ہم تو یارو کرو کچھ اب اس سے بنانے کی باتیں کیا سیر کل میں نے دیوان مجنوں خوش آئیں بہت اس دوانے کی باتیں بہت ہرزہ گوئی کی یاں میر صاحب کرو واں کے کچھ منھ دکھانے کی باتیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR