میر تقی میر میر تقی میر

کبھو ملے ہے سو وہ یوں کہ پھر ملا نہ کریں

کبھو ملے ہے سو وہ یوں کہ پھر ملا نہ کریں کرے ہے آپھی شکایت کہ ہم گلہ نہ کریں ہوئی یہ چاہ میں مشکل کہ جی گیا ہوتا نہ رہتے جیتے اگر ہم مساہلہ نہ کریں ہمارے حرف پریشاں ہی لطف رکھتے ہیں جنوں ہے بحث جو وحشت میں عاقلانہ کریں صفاے دل جو ہوئی ٹک تو دیکھیں ہیں کیا کیا ہم ایسے آئینے کو اپنے کیوں جلا نہ کریں وبال میں نہ گرفتار ہوں کہیں مہ و مہر خدا کرے ترے رخ سے مقابلہ نہ کریں دل اب تو ہم سے ہے بدباز اگر رہے جیتے کسو سے ہم بھی ولے پھر معاملہ نہ کریں سخن کے ملک کا میں مستقل امیر ہوں میر ہزار مدعی بھی مجھ کو دہ دلا نہ کریں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR