میر تقی میر میر تقی میر

میر آج وہ بدمست ہے ہشیار رہو تم

میر آج وہ بدمست ہے ہشیار رہو تم ہے بے خبری اس کو خبردار رہو تم جی جائے کسی کا کہ رہے تم کو قسم ہے مقدور تلک درپئے آزار رہو تم وہ محو جمال اپنی ہی پروا نہیں اس کو خواہاں رہو تم اب کہ طلب گار رہو تم اس معنی کے ادراک سے حیرت ہی ہے حاصل آئینہ نمط صورت دیوار رہو تم یک بار ہوا دل کی تسلی کا وہ باعث یہ کیا کہ اسی طور پہ ہر بار رہو تم ہو لطف اسی کا تو کوئی کام کو پہنچے تسبیح گلے ڈال کے زنار رہو تم کیا میر بری چال سے جینے کی چلے ہے بہتر ہے کہ اپنے تئیں اب مار رہو تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR