میر تقی میر میر تقی میر

گئے عشق کی راہ سر کر قدم

گئے عشق کی راہ سر کر قدم بلا پر چلے آئے ہر ہر قدم عجب راہ پرخوف و مشکل گذر اٹھایا گیا ہم سے مر مر قدم بہت مستی عشق پالغز تھی خدا جانے پڑتا تھا کیدھر قدم ہوا ہو گا خالی بدن جاں سے جب چلے ہوں گے یہ راہ جو بھر قدم وہ عیار یوں چشم تر سے گیا کہ ہرگز نہ اس کا ہوا تر قدم جگر کو ہے ان سر سے گذروں کے عشق گئے جو ہمارے قدم بر قدم جو کچھ آوے سالک کے آگے ہے خیر رکھا ہم نے اب گھر سے باہر قدم ہمیں سرکشی سربلندی سے کیا رہے ضعف میں ہم تو سر در قدم کہیں کیا کف پا میں میر آبلے چلیں ہم سروں پر مگر دھر قدم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR