میر تقی میر میر تقی میر

جو رہے یوں ہی غم کے مارے ہم

جو رہے یوں ہی غم کے مارے ہم تو یہی آج کل سدھارے ہم مرتے رہتے تھے اس پہ یوں پر اب جا لگے گور کے کنارے ہم دن گذرتا ہے دم شماری میں شب کو رہتے ہیں گنتے تارے ہم ہے مروت سے اپنی وحشت دور انس رکھتے ہیں تم سے پیارے ہم زندگی بار دوش آج ہے یاں دیکھیں گے کل جو ہوں گے بارے ہم جا چکی بازی یعنی مرتے ہیں جیتے تم یہ قمار ہارے ہم میر آئوگے آپ میں بھی کبھو سخت مشتاق ہیں تمھارے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR