میر تقی میر میر تقی میر

کیا جانیں گے کہ ہم بھی عاشق ہوئے کسو پر

کیا جانیں گے کہ ہم بھی عاشق ہوئے کسو پر غصے سے تیغ اکثر اپنے رہی گلو پر ہر کوئی چاہتا ہے سرمہ کرے نظر کا ہونے لگے ہیں اب تو خون اس کی خاک کو پر کر باغباں حیا ٹک گل کو نہ ہاتھ میں مل دیتی ہے جان بلبل پھولوں کے رنگ و بو پر حسرت سے دیکھتے ہیں پرواز ہم صفیراں شائستہ بھی ہمارے ایسے ہی تھے کبھو پر حرف و سخن کرے ہے کس لطف سے برابر سلک گہر بھی صدقے کی اس کی گفتگو پر گو شوق سے ہو دل خوں مجھ کو ادب وہی ہے میں رو کبھو نہ رکھا گستاخ اس کے رو پر تن راکھ سے ملا سب آنکھیں دیے سی جلتی ٹھہری نظر نہ جوگی میر اس فتیلہ مو پر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR