میر تقی میر میر تقی میر

سحر گوش گل میں کہا میں نے جا کر

سحر گوش گل میں کہا میں نے جا کر کھلے بند مرغ چمن سے ملا کر لگا کہنے فرصت ہے یاں یک تبسم سو وہ بھی گریباں میں منھ کو چھپا کر تناسب پہ اعضا کے اتنا تبختر بگاڑا تجھے خوب صورت بنا کر قیامت رہا اضطراب اس کے غم میں جگر پھر گیا رات ہونٹوں پہ آ کر اسی آرزو میں گئے ہم جہاں سے نہ پوچھا کبھو لطف سے ٹک بلا کر کھنچی تیغ اس کی تو یاں نیم جاں تھے خجالت سے ہم رہ گئے سر جھکا کر مبارک تمھیں میر ہو عشق کرنا بہت ہم تو پچھتائے دل کو لگا کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR