میر تقی میر میر تقی میر

کل لے گئے تھے یار ہمیں بھی چمن کے بیچ

کل لے گئے تھے یار ہمیں بھی چمن کے بیچ اس کی سی بو نہ آئی گل و یاسمن کے بیچ کشتہ ہوں میں تو شیریں زبانی یار کا اے کاش وہ زبان ہو میرے دہن کے بیچ اس بحر میں رہا مجھے چکر بھنور کے طور سر گشتگی میں عمر گئی سب وطن کے بیچ گر دل جلا بھنا یہی ہم ساتھ لے گئے تو آگ لگ اٹھے گی ہمارے کفن کے بیچ تنگی جامہ ظلم ہے اے باعث حیات پاتے ہیں لطف جان کا ہم تیرے تن کے بیچ نازک بہت ہے تو کہیں افسردگی نہ آئے چسپانی لباس سے پیارے بدن کے بیچ ہے قہر وہ جو دیکھے نظر بھر کے جن نے میر برہم کیا جہاں مژہ برہم زدن کے بیچ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR