Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا لڑکے دلی کے ہیں عیار اور نٹ کھٹ

کیا لڑکے دلی کے ہیں عیار اور نٹ کھٹ دل لیں ہیں یوں کہ ہرگز ہوتی نہیں ہے آہٹ ہم عاشقوں کو مرتے کیا دیر کچھ لگے ہے چٹ جن نے دل پہ کھائی وہ ہو گیا ہے چٹ پٹ دل ہے جدھر کو اودھر کچھ آگ سی لگی تھی اس پہلو ہم جو لیٹے جل جل گئی ہے کروٹ کلیوں کو تونے چٹ چٹ اے باغباں جو توڑا بلبل کے دل جگر کو ظالم لگی ہے کیا چٹ جی ہی ہٹے نہ میرا تو اس کو کیا کروں میں ہر چند بیٹھتا ہوں مجلس میں اس سے ہٹ ہٹ دیتی ہے طول بلبل کیا نالہ و فغاں کو دل کے الجھنے سے ہیں یہ عاشقوں کی پھپٹ مردے نہ تھے ہم ایسے دریا پہ جب تھا تکیہ اس گھاٹ گاہ و بیگہ رہنے لگا تھا جمگھٹ رک رک کے دل ہمارا بیتاب کیوں نہ ہووے کثرت سے درد و غم کی رہتا ہے اس پہ جھرمٹ شب میر سے ملے ہم اک وہم رہ گیا ہے اس کے خیال مو میں اب تو گیا بہت لٹ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR