میر تقی میر میر تقی میر

کوشش اپنی تھی عبث پر کی بہت

کوشش اپنی تھی عبث پر کی بہت کیا کریں ہم چاہتا تھا جی بہت کعبۂ مقصود کو پہنچے نہ ہائے سعی کی اے شیخ ہم نے بھی بہت سب ترے محو دعاے جان ہیں آرزو اپنی بھی ہے تو جی بہت رک رہا ہے دیر سے تڑپا نہیں عشق نے کیوں دل کو مہلت دی بہت کیوں نہ ہوں دوری میں ہم نزدیک مرگ دل کو اس کے ساتھ الفت تھی بہت وہ نہ چاہے جب تئیں ہوتا ہے کیا جہد کی ملنے میں اپنی سی بہت کب سنا حرف شگون وصل یار یوں تو فال گوش ہم نے لی بہت تھا قوی آخر ملے ہم خاک میں آسماں سے یوں رہی کشتی بہت آج درہم کرتے تھے کچھ گفتگو میر نے شاید کہ دارو پی بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR