میر تقی میر میر تقی میر

مانند مرغ دوست نہ کہہ بار بار دوست

مانند مرغ دوست نہ کہہ بار بار دوست ٹک سوچ بھی ہزار ہیں دشمن ہزار دوست کھڑکے ہے پات بھی تو لگا بیٹھتا ہے چوٹ رم خوردہ وہ غزال بہت ہے شکار دوست سب کو ہے رشک مجھ میں جو تجھ میں ہے اختلاط دشمن ہوئے ہیں دوستی سے تیری یار دوست تجھ سے ہزار ان نے بنا کر دیے بگاڑ مت جان سادگی سے کہ ہے روزگار دوست یہ تو کچھ آگے دشمن جانی سے بھی چلا میں جانتا تھا ہو گا دل بے قرار دوست بیگانگی خلق جہاں جاے خوف ہے سو دشمنوں میں کیا ہے جو نکلے بھی چار دوست مجھ بے نوا کی یاد رہے میر یہ صدا اس میکدے میں رہیو بہت ہوشیار دوست

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR